سرکاری نوکری کی تلاش آسان اور تباہی کا راستہ ہے ، وزیر اعظم

February 13, 2020 1:44 pm0 commentsViews: 252

پاکستان انشاء اللّٰہ پورے خطے کو لیڈ کرے گا‘ نیشنل انکیوبیشن سینٹر اسٹارٹ ایپس کی تقریب سے خطاب
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے سرکاری نوکری کرنے والوں کو سہل پسند قرار دے دیا۔اسلام آباد میں نیشنل انکیوبیشن سینٹر اسٹارٹ ایپس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان کے پاس لوگ آکر کہتے ہیں کہ سرکاری نوکری دلوادو اس سے پینشن بھی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ سرکاری نوکری تلاش کرنا آسان راستہ اور تباہی کا راستہ ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ شام کو میڈیا پر عمران خان کو کچھ بھی کہو، عزت دینے والا اللّٰہ ہی ہے، انسان تجربات سے سیکھ کر ہی آگے بڑھتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ تجربات اور ہار سے ڈرنے والا کبھی آگے نہیں بڑھتا، پاکستان انشاء اللّٰہ پورے خطے کو لیڈ کرے گا۔