پاک بحریہ کی مشق سی اسپارک 2020ء کا کراچی میں آغاز

February 13, 2020 2:04 pm0 commentsViews: 11

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک بحریہ کی اہم میری ٹائم مشق سی اسپارک 2020ء کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کراچی میں ہوا، ہر 2 سال میں منعقد کی جانے والی اس مشق کا مقصد پاک بحریہ کی جنگی تیاریوں کا جائزہ لینا ہے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف (آپریشنز) نے اپنے افتتاحی کلمات میں مشق کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔