محمد آصف مسلسل تیسری بار قومی اسنوکر چیمپئن بن گئے

February 13, 2020 2:14 pm0 commentsViews: 6

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) ورلڈ چیمپئن محمد آصف مسلسل تیسری بار قومی اسنوکر چیمپئن بن گئے۔ کراچی میں ہونے والی 45 ویں قومی اسنوکر چیمپئن شپ میں محمد آصف نے شاہد آفتاب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7-8 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔