ملاوٹ مافیاکیخلاف ایمرجنسی نافذ ٗ ذخیرہ اندوزوں ‘منافع خوروں کیخلاف کریک ڈائون ٗوزیراعظم کی سندھ حکومت کو ہدایت

February 14, 2020 11:57 am0 commentsViews: 4

وزیراعظم کا کراچی میں آٹے کی قیمت پر تحفظات کا اظہار ،صوبائی حکومتیں ملاوٹ کی روک تھام کیلئے ایک ہفتے میں حکمت عملی تیار کریں
ملاوٹ کی روک تھام سے متعلق جامع اور موثر منصوبہ بندی کی جائے ، عمران خان کاذخیرہ اندوزی سے متعلق اجلاس سے خطاب
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں آٹے کی قیمت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبائی حکومتیں ملاوٹ کی روک تھام کیلئے ایک ہفتے میں حکمت عملی تیار کریں ،بلوچستان حکومت ملاوت کر نے والوں کے خلاف فوری اقدامات اٹھائے ، فوری طورپر بلوچستان میں فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کی جائے ، ملاوٹ کی روک تھام سے متعلق جامع حکمت عملی تیار کی جائے ،جبکہ معاون خصوصی برائے اطلاعا ت ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ عوام میں شعور اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف موثر قانون سازی کی جائے گی،معاشرے میں عریانی پھیلانے کیلئے بھی سوشل میڈیا کو استعمال کیا جا رہا ہے،نئے قواعد کے تحت سوشل میڈیا کمپنیز متنازع مواد 6گھنٹے میں ہٹانے کی پابند ہونگی،نئے قواعد کے تحت سوشل میڈیا کمپنیز کا پاکستان میں دفتر ہونا ضروری ہو گا،قوانین کا مقصد سوشل میڈیا پر رائے کے اظہار کی آزادی پر قدغن لگانا ہر گز نہیں،اتحادی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں ،ملکی سلامتی کیلئے جہان ضرورت پڑے گی اقدامات اٹھائیں گے۔ منگل کو معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں مہنگائی،ملاوٹ کرنیوالوں اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے کراچی میں آٹے کی قیمت پر تحفظات کا اظہار کیا،انہوںنے کہاکہ پاسکو سندھ کو 4لاکھ ٹن گندم جاری کر چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ سندھ حکومت اگلے سال کی گندم کی خریداری کا آغاز مارچ میں کرنے جا رہی ہے ،موجودہ سال میں سندھ حکومت نے گندم کی خریداری نہیں کی جس سے بحران ہو ۔