سندھ ہائیکورٹ : ڈرامہ سیریل میر ے پاس تم ہو کا اسکرپٹ پیمرا کو فراہم کرنے کا حکم

February 14, 2020 12:12 pm0 commentsViews: 60

آخری قسط کے خلاف درخواست تھی ٗ جو غیر موثر ہوچکی ہے ٗ وکیل
ڈرامے کے حوالے سے مزید سماعت 17مارچ تک ملتوی کردی گئی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے ڈرامہ سیریل ’’ میرے پاس تم ہو‘‘ کے حوالے سے دائر درخواست پر درخواست گزار کو پیمرا کے وکیل کو اسکرپٹ فرہام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 17مارچ تک ملتوی کردی۔ جمعرات کو دوران سماعت پروڈیوسر ہمایوں سعید اور ڈائریکٹر ندیم بیگ کی طرف سے وکالت نامہ داخل کرایا گیا۔ پیمرا کے وکیل نے کہا کہ کونسل آف کمپلینٹ کا فورم موجود ہے درخواست گزار رجوع کرسکتے ہیں، ہمایوں سعید کے وکیل نے کہا کہ آخری قسط کیخلاف درخواست تھی اب غیر موثر ہو چکی، عدالت نے کہا کہ ہم دیکھیں گے کیا غیر اخلاقی مواد دکھایا گیا ، پیمرا کا کام ہے قوانین پر عملدرآمد کرائے، اگر کوئی غیر اخلاقی چیز نشر ہوئی ہے تو پیمرا ذمے دار ہو گا، عدالت نے پیمرا کے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ دیکھیں ایسے کیا ریمارکس ہیں جسے نشر نہیں ہونا چاہیے تھا، پیمرا کے وکیل نے کہا کہ ہمیں متنازع اسکرپٹ دیاجائے تاکہ جائزہ لیں اور قابل اعتراض مواد کی جانچ کرسکیں۔