آج صبح ٹیپو سلطان ٗ عوامی کالونی وار مبینہ ٹائون میں کومبنگ آپریشن

February 14, 2020 12:12 pm0 commentsViews: 10

پولیس اور رینجرز نے تینوں علاقوں میں گھر گھر تلاشی اور چھاپوں کے دوران 5ملزمان کو گرفتار کرلیا
شارع نورجہاں سے دو موٹر سائیکل لفٹر پکڑے گئے ودیگر علاقوں سے کوئی اہم گرفتاری عمل میں نہیں آسکی
کراچی (کرائم رپورٹر) صبح سویرے ٹیپو سلطان، عوامی کالونی اور جمشید ٹائون پولیس اور رینجرز کا مشترکہ کومبنگ آپریشن، داخلی و خارجی راستے سیل، گھر گھر تلاشی، شارع نورجہاں پولیس کے چھاپے، موٹر سائیکل لفٹر اور اسٹریٹ کرمنل سمیت 5 ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ٹیپو سلطان پولیس کی بھاری نفری نے رینجرز کے ہمراہ مچھر کالونی اور اس کے اطراف کے ایریا کا محاصرہ کرکے داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے گھر گھر تلاشی کا عمل جاری رکھا، تاہم کسی اہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی جبکہ عوامی کالونی پولیس کی بھاری نفری نے آر آر ایف کمانڈوز، لیڈی پولیس اسٹاف سمیت رینجرز کے ہمراہ جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کومبنگ آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کے کوائف چیک کیے، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔ مبینہ ٹائون پولیس نے ملزم حمزہ کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ شارع نورجہاں تھانے کے ایس ایچ او خالد ندیم نے اے ایس آئی فضل غنی سمیت پولیس پارٹی کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے دو موٹر سائیکل لفٹر ملزمان ناصر شاہ، بلال نواز اور 3 ملزمان احسان علی، کاشف حسین اور سلیم کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔