پورے ملک میں چینی 68 روپے کلو فروخت کریں گے‘ چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز

February 14, 2020 12:37 pm0 commentsViews: 6

وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق سستے داموں اشیا فراہمی یقینی بنائیں گے‘ ذوالقرنین علی خان
ملک بھر سے دکانیں کھولنے کیلئے2 لاکھ 53ہزار درخواستیں موصول ہوچکی ہیں‘ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن ذوالقرنین علی خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے15 بلین روپے کا پیکج جاری کردیا ہے ، پورے ملک میں چینی کو 68 روپے کلو فروخت کریں گے ، وزیراعظم کے وژن کے مطابق سستے داموں اشیا فراہمی یقینی بنائیں گے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا مارکیٹ میں کئی چیزوں کی قیمت میں اتار چڑھاؤ آیا ہے، وزیراعظم نے15بلین روپے کاپیکج جاری کردیا اور شوگرایسوسی ایشن سے ایک لاکھ ٹن چینی مل گئی ہے۔ذوالقرنین علی خان کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں چینی کو68 روپے کلو فروخت کریں گے اور رمضان تک چینی 68روپے کلو میں ہی فروخت ہوگی، ہول سیل مارکیٹ رمضان سے پہلے متعارف کرانے جارہے ہیں۔چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق سستے داموں اشیا فراہمی یقینی بنائیں گے ، وزیراعظم کیلئے نوجوان روزگار پروگرام پرکام شروع کردیا، دکانیں کھولنے کیلئے2 لاکھ 53ہزار درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔گورنمنٹ قرضے جاری کررہی ہے اورہم50ہزارفرنچائزدینے جارہے ہیں، ان فرنچائزمیں3سے4لاکھ لوگوں کوروزگارملے گا، تندوروالوں کومناسب قیمت پرآٹافراہم کریں گے، وزیراعظم کی سخت ہدایت ہے انہیں مارکیٹ کی اپ ڈیٹس لازمی فراہم کریں۔