ترک صدر کا پاکستان پہنچنے پر پرتپاک استقبال ، گارڈ آف آنر پیش

February 14, 2020 12:34 pm0 commentsViews: 3

مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے کا طیب اردوان کو گارڈ آف آنر ، قومی ترانے بجائے گئے
ترک صدرآج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بعدازاںفیصل مسجد میں نماز جمعہ ادا کرینگے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردوان کا وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا ،وزیر اعظم ہائوس مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس (آج)جمعہ دن گیارہ بجے کو ہوگا ،ترک صدر رجب طیب اردوان پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔ جمعرات کو وزیراعظم عمران خان اور کابینہ کے ارکان نے نور خان ایئربیس پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ امینہ اردوان کا پرتپاک استقبال کیا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان مہمانوں کی گاڑی خود چلا کر وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے ترک صدر رجب طیب اردوان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیااس موقع پر دونوں ممالک کے ترانے بھی بجائے گئے،بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ ارکان ،جبکہ ترک صدرنے اپنے وفد میں شامل ارکان کا تعارف کرایا ۔