کھانے کی غیر معیاری اشیاء مضر صحت مصالحہ فیکٹری پر چھاپہ، سیل کردیا گیا

February 14, 2020 1:21 pm0 commentsViews: 36

سندھ فوڈ اتھارٹی نے ضلع غربی کے علاقے پیر آباد اور وسطی کے لیاقت آباد میں کامیاب چھاپے مارے
سیل کی گئی فیکٹری میں مصالحہ تیار کرنے کیلئے ٹیکسٹائل کلر، برادہ اور چاول کا چھلکا استعمال کیا جارہا تھا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ فوڈ اتھارٹی صوبے بھر میں غیر معیاری اشیائے خورونوش کے خلاف جاری مہم کے تحت جمعرات کو ضلع غربی کے علاقے پیر آباد اور ضلع وسطی کے علاقے لیاقت آباد میں مصالحہ فیکٹریوں میں کامیاب چھاپے مارے، پیرآباد میں واقع فیکٹری میں چھاپے میں انکشاف ہوا کہ فیکٹری میں تیار کیے جانے والے مصالحے میں ٹیکسٹائل کلر، برادہ اور چاول کا چھلکا ملاوٹ کیا جارہا ہے جبکہ تیاری کی جگہ پر گندگی اور کیڑے مکوڑوں کی بھرمار کے علاوہ مضر صحت اجزا بھی پائے گئے، سندھ فوڈ اتھارٹی نے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیرا حسین کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری کو سیل کر دیا اور 4000 کلو کے لگ بھگ ملاوٹ شدہ مال ضبط کر لیا گیا، فیکٹری کے مالکان پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ تمام موجود غیر معیاری مصالحہ جات کو تحویل میں لے کر تلف کر دیا گیا ضلع وسطی میں واقع ایک اور مصالحہ تیار کرنے والی فیکٹری میں جس کے مالکان کو وارننگ دے دی گئی ہے۔