کراچی آنے والی چلتی ٹرین میں آگ بھڑک اٹھی بھگدڑ مچ گئی

February 14, 2020 1:13 pm0 commentsViews: 6

شاہ حسین ایکسپریس لاہور سے کراچی آرہی تھی، دھابیجی کے قریب آخری ڈبہ جل کر راکھ ہوگیا
آگ ٹرین میں بجلی کے تاروں میں لگی تھی تاہم تمام مسافر آتشزدگی سے محفوظ رہے، ریلوے انتظامیہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس ٹرین میں آگ بھڑک اٹھی تاہم ریلوے حکام نے فوری طور پر آگ پر قابو پالیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ کے باعث ٹرین میں بھگدڑ مچ گئی اور ٹرین کا آخری بجلی والا ڈبہ جل کر راکھ ہوگیا۔ باقی ٹرین اور مسافر محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس میں آگ دھابیجی کے قریب لگی۔ ریلوے انتظامیہ نے فوری طور پر ٹرین میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔ ریلوے حکام کے مطابق آگ ٹرین میں بجلی کی تاروں میں لگی تھی تاہم مسافر آگ کے نقصان سے محفوظ رہے۔ شالیمار میں آگ کے باعث کئی ٹرینیں گھنٹوں کی تاخیر سے منزل پر پہنچیں۔