عزیزآباد: شوہر پر تیزاب پھینکنے والی بیوی چھلاوا بن گئی

February 14, 2020 1:13 pm0 commentsViews: 8

پولیس ابھی تک ملزمہ فرزانہ اور رکشہ ڈرائیور کو گرفتار نہیں کرسکی
سی سی ٹی وی فوٹیج میں فرزانہ کو شوہر پر تیزاب پھینکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )عزیز آباد میں شوہر پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ،واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی،تاہم پولیس ابھی تک ملزمہ فرزانہ اور رکشہ ڈرائیور کو گرفتار نہیں کر سکی ہے۔تفصیلات کے مطابق عزیز آباد میں گزشتہ اتوار کی شب تیزاب گردی کا واقعہ،ملزمہ فرزانہ اپنے شوہر فرحان پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گئی، شوہر کے خون کی پیاسی سنگدل بیوی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فرزانہ اتوار کی صبح گیارہ بجکر 25 منٹ پر رکشے میں شوہر کے گھر پہنچی، فوٹیج میں فرزانہ کے ہاتھ میں تیزاب سے بھرا بیگ دیکھا جا سکتا ہے،فرزانہ نے تین منٹ میں کارروائی مکمل کی، شوہر پر تیزاب پھینکا اور رکشہ میں بیٹھ کر فرار ہوگئی ،تاہم پولیس ملزمہ کو گرفتار نہ کرسکی۔