سیاست دانوں کی غیر اخلاقی زبان پر مہوش حیات غصے میں آگئیں

February 14, 2020 1:07 pm0 commentsViews: 30

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ مہوش حیات نے قومی اسمبلی میں سیاستدانوں کی جانب سے استعمال کی جانے والی غیر اخلاقی زبان پر غصے کا اظہار کیا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے غیر اخلاقی زبان استعمال کی۔ مہوش حیات نے قومی اسمبلی اجلاس کا ایک مختصر ویڈیو کلپ شیئر کراتے ہوئے سیاستدانوں اور وزرا کی جانب سے پارلیمنٹ میں غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے اور پارلیمنٹ کا تقدس پامال کرنے پر غصے اور حیرت کا اظہار کیا۔ مہوش حیات نے ٹویٹر پر لکھا یہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے جب ہمارے سیاستدان ایک دوسرے پر اس طرح ذاتی حملے کرتے ہیں۔