سندھ ہائی کورٹ: علاقے سے کچی آبادی اور تجاوزات ختم کرکے ازسر نو پلان کیا جائے، جسٹس سید حسن اظہر رضوی

February 14, 2020 1:23 pm0 commentsViews: 8

1980 کے ماسٹر پلان کو کے ڈی اے سے واپس لے کر حکومت سندھ کے ماتحت کیا جائے، ریمارکس
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ نے لائنز ایریا ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ سے متعلق 1980ء کا ماسٹر پلان آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ آپ نے لائنزایریا کی حالت دیکھی ہے؟ لائنزایریا کو رابن ہوڈ کا جنگل بنا دیا، جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس ذوالفقار احمد خان پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو لائنزایریا ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ سے متعلق سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ 1980ء میں لائنزایریا کے لیے ماسٹر پلان تشکیل دیا گیا، اس پلان کو کے ڈی اے کے حوالے کیا گیا ہے جو کہ غیر قانونی ہے، کے ڈی اے سے واپس لے کر اسے حکومت سندھ کے ماتحت کیا جائے۔ اس پروجیکٹ پر فوری عملدرآمد کے احکامات دیے جائیں۔ لائنزایریا سے کچی آبادی اور تجاوزات ختم کرکے ازسرنو پلان کیا جائے صدر شہر کا مرکزی حصہ ہے جسے تجاوزات کرکے برباد کیا گیا ہے، عدالت نے کے ڈی اے حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ پورا علاقہ برباد کرکے اس کا نقشہ بگاڑ دیا ہے۔ عدالت نے 1980ء کا ماسٹر پلان آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔