سعید غنی کا کلثوم بائی اسپتال کا دورہ، ڈاکٹروں کی تاخیر سے آمد پربرہم

February 14, 2020 1:24 pm0 commentsViews: 6

پیرا میڈیکل و دیگر نان ٹیکنیکل 10 سے زائد اسٹاف کی غیر حاضری پر تنبیہ لیٹرز جاری
صفائی کے فقدان پراورمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے تاخیر سے آنے پر شدید برہمی کا اظہار
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے بدھ کے روزصبح9بجے سے قبل سائٹ میں واقع سیسی کے زیر انتظام چلنے والے کلثوم بائی ولیکا اسپتال کا اچانک دورہ کیا اور وہاں اسپتال کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے اسپتال کی او پی ڈیز میں 5ڈاکٹروں کی تاخیر سے آمد اور پیرا میڈیکل و دیگر نان ٹیکنیکل10 سے زائد اسٹاف کی غیر حاضری پر ان سب کو تنبیہ لیٹرز جاری کرنے کے احکامات بھی دیے جب کہ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے تاخیر سے آنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں9 بجے سے قبل اسپتال میںموجود رہنے کی سختی سے ہدایات دیں۔ صوبائی وزیر نے اسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی ادویات کے اسٹاک اور فراہم کیے جانے والے کائونٹرز کا دورہ کیا اور وہاں صفائی کے فقدان پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر نے ادویات کے مختلف نمونے بھی لیے اور اس حوالے سے اسپتال کے ایم ایس اور دیگر ذمے داران سے ان کی تفصیلات کی فراہمی کی بھی ہدایات دیں۔