مرید عباس قتل کیس، وکیل صفائی کو پیش ہونے کا حکم

February 14, 2020 1:30 pm0 commentsViews: 6

کراچی (کرائم رپورٹر) ہائی کورٹ نے اینکر مرید عباس قتل کیس میں ملزم عادل زمان کی ضمانت سے متعلق آئندہ سماعت پر بہر صورت وکیل صفائی کو پیش ہونے کا حکم دیدیا، جسٹس آفتاب گورڑ پر مشتمل سنگل بینچ کے روبرو اینکر مرید عباس قتل کیس میں ملزم عادل زمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ملزم کے وکیل فرید احمد دائیو پیش نہیں ہوئے، عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم کے وکیل آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تودرخواست مسترد کردیں گے، عدالت نے ملزم عادل زمان کے وکیل کو 24فروری کو پیش ہوئے کا حکم دیدیا، مدعی کے وکیل نے موقف دیا کہ ملزم کے وکیل کی طرف سے کیسز کی نقول فراہم نہیں کی گئیں، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے عادل زمان کی درخواست مسترد کردی تھی۔