ملٹری ایجنسیوں کو پتا ہے کون کیا کررہا ہے؟ عمران خان

February 14, 2020 2:38 pm0 commentsViews: 17

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جو کرپشن کرتے ہیں فوج کا ڈر انہی کو ہوتا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ ملک میں ہرجگہ کارٹیل ہے جو قیمتوں کو مرضی سے کنٹرول کرتا ہے، مسابقتی کمیشن اپنا کردارادا کرنے میں ناکام رہا، بجلی کی قیمتیں مزید نہیں بڑھا سکتے، بجلی کی قیمت سے متعلق آئی ایم ایف سے معاملات طے پا جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جوکرپشن کرتے ہیں فوج کا ڈرانہی کو ہوتا ہے، میں نہ کرپٹ ہوں نہ پیسے بنا رہا ہوں، ملٹری ایجنسیز کو معلوم ہوتا ہے کون کیا کررہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے بیان پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ ہونا چاہیے۔ آٹا بحران سے متعلق ابتدائی رپورٹ میں جہانگیر ترین اورخسرو بختیارکا نام نہیں۔