سنگل ونڈو فیسیلٹی کے تحت ای ویری فکیشن سسٹم متعارف

February 15, 2020 1:24 pm0 commentsViews: 5

کوآپریٹیو ہائوسنگ سوسائٹیز کیلئے تعمیراتی پلان کی منظوری دی جائے گی ٗ اسماغیور
ایس بی سی اے میں جاری تعمیراتی اصلاحات کے سبب پیپرلیس سسٹم کیلئے کوشاں ہیں ٗ ڈائریکٹر مشتاق
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے سنگل ونڈو فیسیلٹی (SWF) کا اجرا کچھ ماہ قبل کیا تھا۔ سنگل ونڈو فیسیلٹی کے تحت ’’ای ویری فکیشن سسٹم‘‘ متعارف کروایا گیا ہے جس کی بدولت کوآپریٹیو ہائوسنگ سوسائٹیز کے لیے تعمیراتی پلان کی منظوری دی جائے گی۔ اس سلسلے میں ایس بی سی اے کے گرائونڈ فلور پر واقع سنگل ونڈو فیسیلٹی (SWF) میں ایس بی سی اے کی ڈائریکٹر آئی ٹی اسماء غیور اور ڈائریکٹر ریسرچ مشتاق سومرو کی سربراہی میں کوآپریٹیو ہائوسنگ سوسائٹی اور لینڈ آننگ ایجنسیز کا اجلاس منعقد کیا گیا اس اجلاس میں ڈائریکٹر ڈیزائن سیکشن ندیم رشید، ڈائریکٹر سنگل ونڈو فیسیلٹی زاہد عمر صدیقی اور ڈائریکٹر گلشن اقبال ٹائون سرفراز حسین بھی شریک ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر آئی ٹی اسماء غیور نے کہاکہ اب تک کیٹیگری ون میں شامل 399 مربع گز کے مکانات، 120 گز گرائونڈ پلس 2 منزلہ یونٹس اور 1111 مربع گز کے گودام کے تعمیراتی پلان کی منظوری جدید ترین آٹومیٹڈ سسٹم سے کی جارہی ہے اور اب اس سسٹم کے ذریعے کوآپریٹیو ہائوسنگ سوسائٹیز میں کیٹیگری ون بلڈنگ پلانز کی جدید الیکٹرانک ویری فکیشن کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے۔ ای ویری فکیشن سے سوسائٹیز کے متعلقہ عہدیداران بذریعہ پورٹل پلاٹ اور ملکیت کے کاغذات کی ویری فکیشن (تصدیق) کرا سکیں گے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر مشتاق سومرو نے کہاکہ ایس بی سی اے میں جاری تعمیراتی اصلاحات کے سبب ہم پیپرلیس سسٹم کے لیے کوشاں ہیں جہاں ایک کلک پر عوام الناس کو نقشے کی منظوری حاصل ہو جائے گی۔ انہوں نے سنگل ونڈو فیسیلٹی کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ جہاں ویری فکیشن کے عمل کو کئی ماہ لگ جاتے تھے اب یہ کام 15 دن میں ہوگا