یونائیٹڈ بزنس گروپ آئندہ سال الیکشن میں بھرپور حصہ لے گا ٗایس ایم منیر

February 15, 2020 1:24 pm0 commentsViews: 69

ایف پی سی سی آئی کے انتخابات برائے سال 2021ء کیلئے رہنمائوں اور کارکنان کو تیار یاں کرنے کی ہدایت کردی
کراچی(کامرس رپورٹر)یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے یوبی جی کے تمام رہنمائوں اور کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ سال2021کیلئے ایف پی سی سی آئی الیکشن کی تیاریا ں شروع کردیں ،ہم آئندہ الیکشن میں پہلے کی طرح بھرپورانداز میں حصہ لیں گے اور پہلے کی طرح کامیابی حاصل کریں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار یو بی جی کورکمیٹی پنجاب کے رہنمائوں سے گفتگو میں کہی۔اس موقع پر یو بی جی کے چیئرمین، سینئرنائب صدر سارک چیمبر آف کامرس افتخار علی ملک،ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر ندیم شیخ،عبدالرئوف عالم،سہیل الطاف، زبیرملک،ملک سہیل حسین،ظفربختاوری،اسد مشہدی، نوراحمدخان،شیخ عامروحید،خالدجاوید،طارق صادق،عبدالوحید،ثمینہ فاضل، عارف جیوا،زاہدلطیف ملک،اسدمشہدی،عبدالوحید، کریم عزیزملک اوردیگر رہنما بھی موجود تھے۔ایس ایم منیر نے ترک صدر کے پاکستان کے کامیاب دورے پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر ترک صدر کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت کو بھی مستحکم پاکستان کیلئے کامیابی قرار دیا۔انہوں نے ترک صدررجب طیب اردوان کی اس بات سے اتفاق کیا کہ پاکستانی حکومت کے مثبت اقدامات سے سرمایہ کاری اور تجارت کا ماحول سازگار ہو رہا ہے البتہ دونوں ممالک مضبوط معیشت کیلئے مسلسل جدوجہد جاری رکھیں تاکہ مثبت نتائج مل سکیں۔انہوں نے کہا کہ سال2020کے ایف پی سی سی آئی انتخابات میںمسترد شدہ ووٹ کاسٹ کئے گئے اور بزنس مین پینل نے دونمبرانداز میں الیکشن جیتا،یہ کسی بھی طرح سے شفاف الیکشن نہیں تھاکیونکہ ہر جانب سے اس الیکشن پر انگلیاں اٹھائی گئیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے یو بی جی کو مکمل طور سے فعال کرنے کا عزم کرلیا ہے اوراس مقصد کیلئے میں ازخود میدان عمل میں آگیا ہوں۔