فلم انڈسٹری کا بحران جلد ختم ہونیوالا ہے ٗ ثمینہ پیرزادہ

February 17, 2020 12:41 pm0 commentsViews: 6

اداکاری کے ساتھ ساتھ ڈائر یکشن بھی جاری رکھنا چاہتی ہوں
فلم انڈسٹری والوں نے میرا ساتھ نہیں دیا ٗ انٹرویو
لاہور (کلچرل ڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹری کا بحران جلد ختم ہونے والا ہے، فلموں سے زیادہ ٹی وی ڈراموں پر توجہ دے رہی ہوں، جلد فلم انڈسٹری میں لوٹ آئوں گی۔ مستقبل میں اداکاری کے ساتھ ساتھ ڈائریکشن کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتی ہوں۔ ان خیالات کا اظہار معروف اداکارہ و ہدایتکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کیا۔ انہوں نے کہاکہ میں نے اداکاری میں جو نام بنایا تھا اُس سے زیادہ ہدایت کاری میں ہوتا مگر کچھ نام نہاد فلمی لوگوں نے مجھے بہت دکھ دیا، میری فلم ’’انتہا‘‘ کی ریلیز کے وقت فلم انڈسٹری نے میرا ساتھ نہیں دیا بلکہ اس فلم کو خراب کرنے کی بہت کوششیں کیں جس کا آج تک افسوس ہے، اُس وقت اگر فلم انڈسٹری والے عقلمندی کا ثبوت دیتے تو میں اس وقت وقت کئی فلمیں بنا رہی ہوتی، میں نے حوصلہ اور ہمت نہیں ہاری ابھی بھی یہ عزم لے کر یہاں موجود ہوں کہ بہت جلد میں اس انڈسٹری کے لیے کچھ کروں گی۔