آج صبح ٗ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 2افراد زخمی ٗ منشیات فروش کارندہ پکڑا گیا

February 17, 2020 12:41 pm0 commentsViews: 6

سچل اور میمن گوٹھ میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے لوٹ مار کرنے کیلئے 30سالہ رضوان اور 52سالہ ملو کو مزاحمت کرنے پر نشانہ بنایا
ڈاکس پولیس نے مامایعقوب کے ٹھکانوں پر چھاپے کے دوران پکڑے گئے طاہر کے قبضے سے منشیات بھی برآمد کرلی
کراچی(کرائم رپورٹر)آج صبح ڈاکوئوں کی لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر 2افراد گولیوں کا شکار بن گئے جبکہ منشیات فروش ماما یعقوب کے ٹھکانے پر چھاپے کے دوران اہم کارندہ ہاتھ آگیا، تفصیلات کے مطابق صبح سویرے سچل اور میمن گوٹھ میں ڈاکوئوں کی لوٹ مار ، 2افراد کو گولیاں مار دیں۔ موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پرفائرنگ کر کے 30سالہ رضوان اور سچل کے علاقے میں 52سالہ ملو ولد خان محمد کو زخمی کردیا۔ جنہیں مختلف اسپتال منتقل کردیاگیا۔ ادھر ڈاکس تھانہ کے ایس ایچ نصیر تنولی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ مچھر کالونی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ماما یعقوب کے مختلف ٹھکانوں پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ماما یعقوب کے اہم کارندے طاہر ولد سلیم کو گرفتار کر کے قبضے سے منشیات برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔