شہر قائد ٗ رہائشی عمارتون کی چھت سے گر کر 2افراد ہلاک

February 17, 2020 12:43 pm0 commentsViews: 5

نارتھ کراچی سیکٹر 7Dمیں 45سالہ حنیف کی لاش عباسی اسپتال پہنچائی گئی تھی
سولجر بازار گلزار حبیب مسجد کے قریب چھت سے گرنیوالے کی شخص کی شناخت کرکے تحقیقات شروع کردی گئی
کراچی (کرائم رپورٹر)شہر قائد میں ٹریفک حادثات و دیگر واقعات میں بچے سمیت 3افراد جاں بحق اور ایک شہری زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے لاسی گوٹھ میں تیز رفتار بس کی ٹکرسے گھر کے باہر کھیلنے والے بچے سمیت دوافراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں عباسی شہید اسپتال لایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 12سالہ ایان ولد موسی کریم توڑ گیا جبکہ متوفی کے رشتے دار 28سالہ محمد اسماعیل کو طبی امداد دی جارہی ہے، پولیس کے مطابق پولیس نے بس کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈرائیور فرار ہوگیا۔نارتھ کراچی سیکٹر 11ڈی میں گھر کی چھت سے پراسرار طور پر گر کر 45سالہ محمد حنیف جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباشی شہید اسپتال لائی گئی پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء￿ کے حوالے کردی جبکہ واقعے کی مزید جانچ کی جارہی ہے۔سولجربازار کے علاقے گلزار حبیب مسجد نزدڈولی کھاتہ بلڈنگ کے قریب عمارت سے پراسرار طور پر گر کر کیل ون ولد دانیال جاں بحق ہوگیا جس کی لاش سول اسپتال لائی گئی پولیس کے مطابق متوفی ہندو برادری سے تعلق رکھتا ہے اور یہ پراسرار طور پر چھت سے گرکر ہلاک ہوا پولیس واقعے کی مزید جانچ کررہی ہے جبکہ لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثاء￿ کے حوالے کردی۔