کراچی میں ٗ سنی تحریک نے ’’شہنشاہ صداقت‘‘ریلی نکالی

February 17, 2020 12:44 pm0 commentsViews: 6

سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر صحابہ کرام اور امہات المومنین کی کھلے عام توہین ملک کو بدامنی کی جانب دھکیلنے کی سازش ہے
صحابہ کرام کی توہین کا سلسلہ بند نہ ہوا تو میدان میں اتریں گے ٗ علامہ طارق مدنی ٗ علامہ قاسم جلالی ودیگر کا خطاب
کراچی( ) یوم سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے موقع پرپاکستان سنی تحریک کے تحت نکالی جانے والی شہنشاہ صداقت ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے علامہ طارق مدنی کہا ہے کہ پاکستان سنی مکتبہ فکر کا اکثریتی ملک ہے یہاں ٹی وی چینلزاور سوشل میڈیاپرصحابہ کرام اور امہات المومنین کی کھلے عام توہین ملک کو بے امنی کی جانب دھکیلنے کی سازش ہے حکومت مقامی ٹی وی پر سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی توہین کرنے والی ملعونہ کو فوری گرفتار کرے اگر صحابہ کرام کی توہین کا سلسلہ بند نہ ہوا تو ہم دفاع عظمت صحابہ کے لئے میدان میں اتریںگے اور پھر کوئی طاقت اس تحریک کو نہیں دبا سکے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے خلیفہ بلا فصل عظیم عاشق رسول سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے یوم وصال کے موقع پر نکالی جانے والی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ریلی کا آغاز مرکز اہلسنت سے ہوا جو ایم اے جناح روڈ جامع کلاتھ سے ہوتے ہوئے برنس روڈ پر اختتام پذیر ہوئی ریلی سے علامہ قاسم جلالی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ اعلان نبوت کے بعد ایمان لانے والے پہلے عظیم مومن ہیں کہ جنہوں نے اپنا سب کچھ اسلام کی خاطر قربان کردیاانہوں نے کہا کہ آپ کا دور حکومت ایک مثالی دور تھا آپ نے حکمران اور مزدور کی تنخواہ کو برابر قرار دیا۔علامہ ریاض قادری صاحب نے کہا کہ آج تاریخ کو مسخ کرکے واویلا کیا جا رہاہے کہ صحابہ کرام اور اہلبیت کے مابین معاذاللہ کوئی تلخی تھی۔حقیقت یہ ہے کہ صحابہ کرام نے ہمیشہ اہلبیت کا احترام کیا یہی وجہ تھی کہ سیدنا علی المرتضٰی رضی اللہ عنہ سیدنا عمرفاروق رضی اللہ عنہ و عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں چیف جسٹس کے منصب پر فائز رہے ۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے شان صدیق اکبر میں گستاخی کرنے والی ملعونہ سیفی علی خان کے خلاف نعرے لگائے اور اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔دریں اثناء سربراہ پاکستان سنی تحریک نے ریلی سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہود و ہنود کے ایجنٹ منعظم سازش کے تحت امت مسلمہ کو تقسیم کررہے ہیں پوری دنیا میں فرقہ واریت کو فروغ دے کر مسلمان کو مسلمان کا دشمن بنایا جارہا ہے مسلم حکمران خواب غفلت سے بیدار نہیں ہوئے تو تاریخ انہیں معاف نہیں کریگی ،کشمیر اور فلسطین میں ظلم ستم اور جبر کی انتہا ہوگئی ہے اور انصاف کے عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں رنگ نسل اور فرقوں میں تقسیم کرکے مسلم اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی سازش کو روکنا ہوگا شہنشاہ صداقت ریلی سے رابطہ کمیٹی کے رکن افتاب قادری و دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدنا صدیق اکبر نے ختم نبوت کا تحفظ کیا اور جھوٹے نبوت کے دعویدار مسلمہ کذاب اور اس کے ساتھیوں کے خلاف علم جہاد بلند کیا،انہوں نے کہا کہ کفر کی قوتیں مسلسل دین اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف اور مسلم وسائل پر قابض ہونے کی منصوبے بناررہی ہیں،پاکستان کے عوام نے امن و سلامتی اور احترام انسانیت کے فلسفے کو فروغ دے کر اسلام دشمن قوتوں کو ناکام بنایا ہے۔