نعیم الحق سپرد خاک، پی ٹی آئی کا 3 روزہ سوگ کا اعلان، سرگرمیاں معطل

February 17, 2020 12:44 pm0 commentsViews: 6

نماز جنازہ میں وفاقی وزراء ‘ عثمان بزدار، گورنر سندھ ‘ فاروق ستار‘میئر کراچی ‘پنجاب سمیت سیاسی سماجی و شخصیات و دیگر کی شرکت
چیف آف آرمی اسٹاف ‘شاہ محمود‘فضل الرحمن ،شہباز شریف‘جاپانی سفیر ودیگر کی تعزیت‘ملک بھر میں پارٹی دفاتر میںدعائیہ تقاریب کا انعقاد
کراچی/اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی سیاسی امور اور تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کوگذری قبرستان ڈ یفنس میںسپرد خاک کر د یاگیا، پاکستان تحریک انصاف کا 3 روزہ سوگ کا اعلان، سرگرمیاں معطل کردیں، مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے ملک بھر میں دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا، مرکزی، ریجنل اور مقامی سطح پر فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا۔ مرحوم کی نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز عصرمسجد عائشہ ڈیفنس میں ادا کی گئی، جس میں وفاقی وزراء، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور،قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، وفاقی وزیرداخلہ اعجازشاہ ،عامرلیاقت حسین، مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل، رانا مشہود، ایم کیوایم کے وسیم اختر،خواجہ اظہار، محفوظ یار خان پاک سر زمین پارٹی کے رہنماوٓں ڈاکٹر صغیر احمد،وسیم آفتاب،سلیم تاجک اور سیف یار خان، ڈاکٹر فاروق ستار، آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام، کمشنر کراچی افتخارشلوانی،پیپلزپارٹی کے شہزاد میمن کے علاوہ تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،پارٹی عہدیداروں تحریک انصاف کے کارکنان سمیت نعیم الحق کے عزیزو اقارب اوردوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ، مولانا فضل الرحمن ،نے نعیم الحق کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعاکی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔جبکہ پاکستان میں جاپان کے سفیرمستودا کونینوری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ نعیم الحق کے انتقال کی خبرسے انہیں صدمہ پہنچاہے، وہ اچھے انسان اورجاپان اوران کے مخلص دوست تھے۔انہوں نے مرحوم کے انتقال پراظہارتعزیت اورغمزدہ خاندان اوراحباب کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔انہوں نے کہاکہ مرحوم پاکستان اورجاپان کے درمیان دوستانہ تعلقات کے پرجوش حامی تھے۔تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کی کراچی میں رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر، مفتاح اسماعیل اور رانا مشہود نے اہل خانہ سے تعزیت کی اور شہباز شریف کی جانب سے بھی اظہار افسوس کیا۔ نعیم الحق کی رہائش گاہ پر اہلخانہ سے تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا کہ نعیم الحق کارکنوں کے دل میں بستے تھے، آج پاکستان تحریک انصاف کا سب سے بڑا نقصان ہوا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ نعیم الحق کی خدمات اور جذبہ قابل تعریف ہے،ان کا خلاء ہمیشہ رہے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت اورجمہوری اقدارکے فروغ کے لیے نعیم الحق مرحوم کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نعیم الحق کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ نعیم الحق نے ہمیشہ پیار دیا اور معاونت کی ، وہ درویش طبع انسان تھے ،انہوں نے کبھی کسی عہدے یا منصب کا لالچ نہیں کیا اور بے لوث انداز میں پارٹی کی خدمت کی۔ اللہ تعالیٰ ان کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین اور احباب کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہم دے۔