لیاقت آباد‘ گٹکا‘ماوا جانوروں کی دوا خوراک کی پیکنگ میں فروخت ہونے لگا

February 17, 2020 12:44 pm0 commentsViews: 13

میڈیکل اور بڑے جنرل اسٹوروں سے انگریزی سمیت متعدد زبانوں میں پرنٹ شدہ خوبصورت پیکٹوںمیں فروخت کیاجارہا ہے
پولیس کا سی ون ایریا میں گھر پر چھاپا ‘ کاروبار میں ملوث ایک ملزم گرفتار‘ دیگر ساتھیوں کے بارے میںپوچھ گچھ اورچھاپے مار رہی ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہرمیںگٹکااورماوا جانوروںکی دوا اور خو راک کی پیکنگ میں فروخت ہونے لگا، لیاقت آباد پولیس نے اس کام میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق شہر میں مضر صحت گٹکے ماوے کی فروخت اور تیاری پر عدالتی پابندی کے بعد اس کی فروخت کے لیے نئے نئے طریقے استعمال کیے جانے لگے ،لیاقت آباد میں کتوں اور بلیوں کی خوراک اور ادویات کے پیکٹوں کے اندر گٹکا اورماوا فروخت ہونے لگا، اس کی فروخت میڈیکل اسٹوراور بڑے جنرل اسٹوروں سے کی جارہی ہے،ان مضر صحت اشیاء کو انگریزی سمیت متعدد زبانوں میں پرنٹ شدہ خوبصورت پیکٹوںمیں ڈال کرفروخت کیاجارہاہے، لیاقت آباد پولیس نے اس کاروبار میںملوث ایک ملزم طاہرکو گرفتار کیا جس کی نشاندہی پرلیاقت آباد پولیس نے لیاقت آباد سی ون ایریا میں ایک گھر پر چھاپا مار کارروائی کی جہاں سے بڑی تعداد میڈیکیٹیڈ پیکنگ والے گٹکے اورماوے کے پیکٹ برآمدہو ئے ،پولیس گرفتار ملزم سے کے دوسرے ساتھیوں کے بارے میںپوچھ گچھ اورچھاپے مار رہی ہے۔