بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور آر ایس ایس چیف کیخلاف بول پڑیں ، موہن بھگوت کو بیوقوف قرار دیدیا

February 19, 2020 2:02 pm0 commentsViews: 22

ممبئی (این این آئی) بھارت کی نامور اداکارہ انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے چیف کے خلاف میدان میں آگئیں، آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کے طلاق سے متعلق ایک بیان پر سونم کپور نے شدید ردعمل دیا۔ آر ایس ایس سربراہ کی جانب سے ایک ٹویٹ کی گئی تھی کہ طلاق کی شرح پڑھے لکھے اور امیر خاندانوں میں زیادہ ہے کیونکہ تعلیم اور امارت تکبر کا باعث بنتا ہے جس کی وجہ سے خاندان ٹوٹ جاتے ہیں۔ آر ایس ایس کے چیف کے اس بیان پر جواب دیتے ہوئے سونم کپور نے کہاکہ کون سمجھ دار شخص ایسی بات کر سکتا ہے؟ رجعت پسند اور احمقانہ بیان۔ سونم کپور نے موہن بھگوت کو بے وقوف قرار دے دیا۔