لکی ون مال کا خاص بچوں سے شفقت و محبت کے پھول نچھاور

February 19, 2020 2:03 pm0 commentsViews: 11

دارالسکون، کاظم ٹرسٹ اور میک اے وش فائونڈیشن کے اشتراک سے خصوصی تقریب کا اہتمام
لکی ون مال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر زاہد نعیم نے بچوں کی پرفارمنس پر ان کی حوصلہ افزائی کی
کراچی (پ ر) لکی ون پرائیویٹ لمیٹڈ نے اپنے خاص اور ننھے مہمانوں میں پیار اور امید بانٹنے کے لیے کاظم ٹرسٹ، دارالسکون اور میک اے وش فائونڈیشن کے اشتراک سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد معاشرے کے ان تمام افراد کی شمولیت کو اجاگر کرنا اور حوصلہ افزائی کرنا تھا جنہیں معاشرہ بھول گیا ہے یا پھر انہیں زیادہ توجہ اور خیال کی ضرورت ہوتی ہے۔ تقریب میں مختلف سرگرمیاں منعقد کی گئیں جن میں ان خاص بچوں کی دلچسپ پرفارمنس کے ساتھ ساتھ لمفو بلاسٹک لیو کیمیا کا شکار 9 سالہ ننھی صائمہ کے لیے خصوصی سرگرمی کا بھی اہتمام کیا گیا، صائمہ نے میک اے وش فائونڈیشن سے کراچی کی شہزادی بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جسے میک اے وش فائونڈیشن نے لکی ون کے اشتراک سے پورا کیا۔ تقریب کے شرکا کو اس سلسلے میں ملاقات اور مبارکباد کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔ شرکا کی ایک بڑی تعداد نے ان تمام سرگرمیوں میں پیش پیش رہی جن میں خاص بچے سلیبریٹیز، بلوگرز اور میڈیا کے نمائندے بھی شامل تھے جن کی شرکت اور حصہ لینے پر تقریب کو بے حد پذیرائی ملی۔ لکی ون مال نے اپنے تمام آئوٹ لیٹس کے ساتھ مل کر تحائف تقسیم کیے اور خدمات فراہم کیں تاکہ زیادہ سے زیادہ امداد کو یقینی بنایا جا سکے۔ تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لکی ون مال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر زاہد نعیم نے بچوں کی پرفارمنس پر ان کی حوصلہ افزائی کی اور ساتھ ہی تقریب کا انعقاد کروانے والے آرگنائزرز کی کاوشوں کو سراہا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ’’لکی ون کیئرز‘‘ کے نام سے ایسی بامقصد تقاریب کو دہراتے رہنے کا عزم بھی کیا۔ میڈیا اور لوگوں سے ملنے والی پذیرائی سے یہ ایک کامیاب تقریب رہی لکی ون پرائیویٹ لمیٹڈ کی ٹیم لوگوں کی دلچسپی پر خوشی کا اظہار کرتی ہے اور مستقبل میں بھی ایسی تقریبات کا انعقاد کا عزم کرتی ہے۔