پریکٹس میچ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے قابو کرلیا

February 19, 2020 2:02 pm0 commentsViews: 3

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پی ایس ایل 5 کی تیاری کے سلسلے میں منعقدہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے مات دے دی، یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں فاتح ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 195 رنز بنائے، عماد بٹ 18 گیندوں پر 44 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کی اننگز میں 3 چوکے اور 4 چھکے شامل رہے، سید بدر نے 25 گیندوں پر 35 رنز بنائے، رضوان حسین نے جارحانہ انداز میں 11 گیندوں پر 21 رنز اسکور کیے کولن انگرام نے 22 رنز بنائے، ناکام سائیڈ 139 رنز تک محدود رہی۔