ویلڈر اور کیبل نیٹ ورکر بلندی سے گر کر ہلاک

February 19, 2020 2:02 pm0 commentsViews: 6

فیروز آباد کے علاقے طارق روڈ کے قریب عمارت سے بلال لوہے کی سیڑھی پر ویلڈنگ کر رہا تھا
اورنگی میں 40سالہ شاہد سیڑھی کی مدد سے کیبل کا کام کر رہا تھا اچانک نیچے جا گرا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیروز آباد کے علاقے طارق روڈ کے قریب نجی اسکول کے قریب واقع عمارت میں ویلڈنگ کے دوران گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضاکاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔ ایس ایچ او انسپکٹر اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 40 سالہ بلال کے نام سے ہوئی ہے جو لوہے کی سیڑھی پر ویلڈنگ کرتے ہوئے تقریباً 12 فٹ بلندی سے گر گیا اور سر پر گہری چوٹ آنے کی وجہ سے دم توڑ گیا، متوفی گزری کا رہائشی بتایا جاتا ہے، مومن آباد اورنگی ٹائون 10 نمبر کے علاقے بسم اللہ چوک کے قریب 40 سالہ شاہد سیڑھی کی مدد سے کیبل نیٹ کا کام کر رہا تھا کہ وہ اچانک نیچے گر کر شدید زخمی ہوگیا جسے ایدھی کے رضاکار تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لے جارہے تھے کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، متوفی اسی علاقے کا رہائشی اور کیبل کا کام کرتا تھا۔