مرزا افتخار بیگ کی والدہ سپرد خاک ،سوئم کل بعد نماز عصر میں ہوگا

February 19, 2020 2:03 pm0 commentsViews: 6

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر صحافی اور روزنامہ دنیا کراچی کے شو بز رپورٹر مرزا افتخار کی والدہ مقبول بیگم کو گزشتہ روز گولیمار کے علاقے میں کلیانہ برادری کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔مقبول بیگم 85 برس کی عمر میں پیر اور منگل کی درمیانی شب انتقال کرگئی تھیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ منگل کو بعد نماز ظہر مسجد قبا سیکٹر 10 نارتھ کراچی کلیانہ ٹاؤن میں ادا کی گئی جس میں صحافیوں اور شو بز سے وابستہ افراد کے علاوہ عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے سوئم جمعرات کو بعد نماز عصر تا مغرب مسجد قبا سیکٹر 10 نارتھ کراچی کلیانہ ٹاؤن (نزد ڈسکو موڑ )میں ہوگا۔ خواتین کیلئے مرحومہ کی رہائش گاہ مکان نمبر آر۔126 کلیانہ ٹاؤن سیکٹر 10 نارتھ کراچی میں اہتمام کیا گیا ہے۔