صفورا راشدی گوٹھ میں مرغی فروش نے شاٹ گن سے خود کو گولی مار لی

February 19, 2020 2:04 pm0 commentsViews: 8

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ملیر کینٹ تھانے کی حدود میں مرغی فروش نے مبینہ طور خود کو گولی مار کر زخمی کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ملیر گوٹھ تھانے کی حدود میں صفورہ کے قریب راشدی گوٹھ میںایک شخص 50سالہ قاسیم ولد عبدل بوٹا نے شاٹ گن سے خود کو گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی جسے شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال پہچادیا گیا۔ زخمی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ گلشن اقبال کا رہائشی ہے اور اس کی راشدی گوٹھ میں مرغی کی دکان ہے۔ایک فون کال آنے کے بعد خود کو شارٹ گن سے فائر کر کے زخمی کردیا۔زخمی کو جناح اسپتال پہنچادیا گیا۔