ایسٹ زون پولیس نے 58ملزمان کو گرفتار کر لیا

February 19, 2020 2:04 pm0 commentsViews: 10

کراچی(کرائم رپورٹر)ایسٹ زون پولیس کراچی نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 58 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جس میں ایک اشتہاری اور 7 مفرور بھی شامل ہیں ان ملزمان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ 13 پستول, 41 رائونڈ ، 3003 گرام چرس , 23 گرام ہیروئن ، ایک موبائل فون ، 60 کلوگرام گٹکا اور نقد رقم 700 روپے برآمد ہوئے ہیں جبکہ 2 گاڑیاں قبضہ پولیس میں لے لی گئیں۔