اسنیپ چیکنگ ، اسمگل شدہ کپڑا برآمد 2ملزمان گرفتار

February 22, 2020 12:45 pm0 commentsViews: 7

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گڈاپ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوزوکی سے اسمگل شدہ کپڑااور نقد رقم برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گڈاپ سٹی پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران سوزوکی نمبر KH-1393 کو روک کر اس کی تلاشی لی تو سوزوکی میں اسمگل شدہ کپڑا اور نقد رقم موجود تھی ، پولیس نے سوزوکی، کپڑا، نقدرقم تحویل میں لے کر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس نے بتایا ہے کہ کارروائی سپر ہائی وے کسٹم چیک پوسٹ کے قریب اسمگلنگ کی ملنے والی خفیہ اطلاع پر کی گئی تھی، پولیس نے مزید بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان اور برآمد ہونے والا سامان مزید تحقیقات کے لئے کسٹم انٹیلی جنس حکام کے حوالے کر دیا گیاہے۔