پی ایس ایل افتتاحی تقریب ایونٹ کا ٹھیکہ بھارتی شہری کو دیدیا گیا

February 22, 2020 12:45 pm0 commentsViews: 7

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی مبشر لقمان نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے پروڈیوسنگ حقوق بھارتی پروڈیوسر کو دے دیے۔ اپنے یو ٹیوب چینل پر انکشاف کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت اور بدترین کرفیو کو دو سو ایک روز ہوگئے، ایسے میں پی سی بی اور پی ایس ایل کی انتظامیہ پورے پاکستان کے 22 کروڑ لوگوں کو چھوڑ کر بھارت سے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے لیے پروڈیوسر لے آئے ہیں اور ایونٹ کا ٹھیکہ بھارتی شہری کو دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس انکشاف کے بعد حساس اداروں نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔