علی عظمت نے گانا چھوڑ کر اینکر بنکر بننے کی خواہش ظاہر کردی

February 22, 2020 12:48 pm0 commentsViews: 4

ٹی وی پر اینکرز کو زیادہ ٹائم ملتا ہے
سوشل میڈیا پر صارفین کا مثبت ردعمل
کراچی (کلچرل رپورٹر) گلوکار علی عظمت کا کہنا ہے کہ سوچتا ہوں کہ گانا چھوڑ کر ٹی وی اینکر بن جائوں۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی عظمت نے کہاکہ ٹی وی اینکرز کو زیادہ ٹائم ملتا ہے، مجھے رشک آتا ہے، سوچتا ہوں گانا چھوڑ کر میں بھی اینکر بن جائوں۔ علی عظمت کی اس خواہش پر سوشل میڈیا صارفین نے مثبت ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ سوچ اچھی ہے اور اس پر عمل کرنے میں حرج نہیں۔ چند صارفین نے مزاحیہ تبصرے بھی کیے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ علی عظمت پروگرام میں بھی مائیک اٹھا کر گانا شروع کر دیں گے تو مہمان کیا کریں گے۔