بھارت میں پاکستان زندہ باد نعرے کی گونج بڑھنے لگی ٗ مودی سرکار حواس با ختہ

February 22, 2020 12:48 pm0 commentsViews: 12

شہریت کے متنازع قانون کیخلاف بنگلور میں ریلی کے دوران ایک شہری جذباتی ہوگیا تھا
بھارتی پولیس نے حکومت مخالف ریلی میں شریک نعرے لگانے والی لڑکی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا
دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور دوسرے روز بھی بنگلورو میں ایک شہری نے ریلی کے دوران پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شہریت کے متنازع قانون کے خلاف ریلی میں شریک ایک شخص نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔ رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں بھارت میں حکومت مخالف ریلی کے دوران پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ بنگلورو میں گزشتہ روز پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والی لڑکی امولیا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بھارتی پولیس نے شہریت کے متنازع قانون کے خلاف ریلی میں نعرہ لگانے والی لڑکی پر بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ عدالت نے لڑکی کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔