اے این ایف نے کوریئر کمپنیوں سے 575 گرام ہیروئن برآمد کرلی

February 22, 2020 12:48 pm0 commentsViews: 4

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اینٹی نارکوٹکس فورس نے نجی کوریئر کمپنیوں کے دفاتر سے 575 گرام ہیروئن برآمد کرلی، ترجمان اے این ایف کے مطابق نجی کوریئر کمپنی میں خفیہ اطلاع پر کی جانے والی کارروائی کے دوران کینیڈا کے لیے بک کیے گئے پارسل سے 21 ایمبرائیڈری رول سے 550 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ دوسری کارروائی کے دوران نجی کوریئر کمپنی کے ذریعے امریکا بھجوائے جانے والے پارسل میں باکس کے اندر موجود مہارت سے چھپائی گئی 25 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی دونوں کارروائیوں کے مقدمات درج کرکے ملزمان کے خلاف تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔