کیماڑی جیٹی پر کام کے دوران گرنے والا ویلڈر دم توڑ گیا

February 22, 2020 12:48 pm0 commentsViews: 8

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کیماڑی جیٹی پر کام کے دوران گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا، کیماڑی جیٹی نمبر ایک پر کام کے دوران ایک شخص گر کر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضاکاروں نے سول اسپتال پہنچائی جہاں متوفی کی شناخت 65 سالہ شاہنواز کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ ویلڈنگ کرنے کے دوران بلندی سے گرنے کے باعث پیش آیا تھا جبکہ متوفی کیماڑی کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔