ڈسٹرکٹ سینٹرل میں دن دھاڑے 2 افراد سے لوٹ مار کی فوٹیج وائرل

February 22, 2020 12:52 pm0 commentsViews: 10

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے جوہر آباد فیڈرل بی ایریا بلاک 9 میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے دن دھاڑے 2 افراد کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر نقدی، موبائل فون اور کندھے پر لٹکے ہوئے بیگ سے محروم کر دیا، مذکورہ واقعہ کی فوٹیج منظرعام پر آگئی مذکورہ واردات 20 فروری کو صبح 10 بجے کے قریب ہوئی اور ڈاکو 30 سیکنڈ میں لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے اس حوالے سے ایس ایچ او جوہر آباد رضوان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ واردات کے حوالے سے کسی نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا تاہم ویڈیو انہوں نے بھی دیکھی ہے اور اس حوالے سے وہ بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔