پی ایس ایل ٗ10 غیر ملکی کھلاڑیوںکا واپس جانے کا فیصلہ

March 14, 2020 12:27 pm0 commentsViews: 12

کورونا وائرس کے پیش نظر کھلاڑیوں کواپنے اپنے وطن واپس جانے کی اجازت دیدی
کھلاڑیوں کوفیصلے کا حق حاصل ہے ‘ تمام فرنچائزز سے رابطے میں ہیں‘ ترجمان پی سی بی
لاہور (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پیشکش کے بعد 10 غیر ملکی کھلاڑی اور ایک کوچ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے فوری طور پر دستبردار ہو گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان نے تصدیق کی تھی کہ بورڈ کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو آپشن دیا گیا کہ اگر وہ ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونا چاہیں تو ہوسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت ہم صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور تمام فرنچائزز سے رابطے میں ہیں جیسے ہی اس حوالے سے کوئی بات سامنے آئے اسے میڈیا کو فراہم کیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق پی سی بی حکام نے غیر ملکی کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے انہیں دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ، احتیاطی تدابیر اور اس ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی کہ اب تک 10 غیر ملکی کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کے مزید میچز میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر چکے ہیں اور ان میں پشاور زلمی کے لیام لیونگسٹن، لیام ڈاسن، ٹام بینٹن، کارلوس بریتھ ویٹ، لوئس گریگوری اور جیمز فوسٹر (کوچ) جبکہ ملتان سلطانز کے مطابق رلی روسو اور جیمز ونس، کراچی کنگز کے ایلکس ہیلز،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن روئے اور ٹائمل ملز شام لہیں ۔لیگ کے قوانین کے تحت تمام ٹیموں کو ان کھلاڑیوں کے متبادل اپنی ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت ہو گی جس کی منظوری ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی دے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہاکہ وہ صورتحال کا جائزہ لیتے رہیں گے اور ٹیم مالکان سے مشاورت کے بعد مناسب فیصلے کرتے رہیں گے تاحال کسی کھلاڑی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت نہیں آیا اور فی الوقت پاکستان کپ اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے متعلق کوئی تبادلہ خیال نہیں کیا گیا۔