کورونا کا خوف،لوگ ماسک کے بعد حفاظتی لباس پہننے لگے

March 18, 2020 1:38 pm0 commentsViews: 18

لوگوں کے اپنے اپنے گھروں سے نکلنے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے لگیں
بچاؤ کیلئے مصافحہ نہ کرنے اور ایک دوسرے سے دوری اختیار کرنے کی تجویز پر عمل شروع
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا کا خوف کے باعث لوگ ماسک کے بعد حفاظتی لباس پہننے لگے۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے وائرس سے بچاؤ کے لیے مصافحہ نہ کرنے اور ایک دوسرے سے دوری اختیار کرنے کے تجویز دی گئی تھی جس کے بعد دنیا بھر میں لوگ اس وائرس سے بچنے کے لیے مختلف تجاویز پر عمل شروع کر دیا ہے ،تمام تر صورتحال کے پیش نظر دنیا بھر میں لوگ کورونا سے بچنے کے لیے حفاظتی لباس پہن کر اپنے اپنے گھروں سے نکل رہے ہیں جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے لگیں ۔سپر مارکیٹ میں ایک شخص حفاظتی لباس کے طور پر خلاء باز جیسا لباس پہن کر خریداری کرتا دیکھا گیا جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔برطانیہ میں ایک ہیئر ڈریسر کی تصویریں بھی وائرل ہوئیں جنہوں نے اپنے آپ کو سر سے پاؤں تک حفاظتی لباس سے ڈھانپا ہوا تھا تاکہ وہ وائرس کے پھیلاؤ سے بچ سکیں۔