کورونا سے بچائو کیلئے بھارتیوں کا پاگل پن

March 19, 2020 12:55 pm0 commentsViews: 42

گائے کا پیشاب اور گوبر 500 روپے لیٹر اور کلو فروخت
مغربی بنگال میں دودھ کے مقابلے میں پیشاب اور گوبر کی طلب بڑھ گئی، زیادہ کمائی ہونے لگی
نئی دہلی (آئی این پی) کورونا وائرس سے بچائو کے لیے بھارت میں انتہائی مضحکہ خیز صورتحال ہے، وائرس سے بچائو کے لیے بھارتیوں کا پاگل پن سامنے آگیا ہے۔ وہاں ہندوئوں کے بعض گروہوں میں گائے کے پیشاب اور گوبر کی طلب بڑھ گئی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ذرائع کی رپورٹ کے مطابق گائے کا پیشاب 500 روپے لیٹر اور گوبر 500 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ مغربی بنگال میں دودھ کا تاجر کولکتہ سے بیس کلومیٹر دور سڑک کنارے ایک دکان پر گائے کا پیشاب اور گوبر بیچتا ہے، فروخت کنندہ معبود علی نے بتایا کہ دودھ کے مقابلے میں اسے زیادہ کمائی گائے کے پیشاب اور گوبر سے ہورہی ہے، دہلی اور کولکتہ کو جوڑنے والی نیشنل ہائی وے پر معبود علی کی دکان پر گائے کے گوبر اور پیشاب کے ڈبے پیک کرکے رکھے ہوئے ہیں۔