کورونا وائرس ،افواہوں کی روک تھام کیلئے فیس بک متحرک

March 20, 2020 12:28 pm0 commentsViews: 3

نئے انفارمیشن سینٹر میں فوری طور پر صارفین کو آگاہی اور مشورہ دیا جائیگا،انتظامیہ
ہماری اولین ترجیح اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ لوگوں تک قابل اعتبار معلومات پہنچے
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک )واٹس ایپ کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق پھیلنے والی افواہوں کی روک تھام اور مستند معلومات صارفین تک پہنچانے کے اعلان کے بعد اب فیس بک نے بھی اس حوالے سے نیا ٹول متعارف کرا دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کمپنی کے سی ای او مارک زکربرگ نے اس بات کا اعلان کیا کہ فیس بک کی جانب سے کووڈ19 کی روک تھام کے لیے کورونا وائرس انفارمیشن سینٹر صارفین کے نیوزفیڈ کے سب سے اوپر متعارف کرایا جارہا ہے۔یہ نیا انفارمیشن سینٹر فیس بک کا نیا فیچر ہے جس کا مقصد وائرس کے حوالے سے حکومتوں اور طبی محققین کی جانب سے فراہم کی جانے والی کارآمد معلومات لوگوں تک پہنچانا ہے جبکہ غلط اطلاعات پھیلنے کی شرح کم از کم کرنا ہے۔مارک زکربرگ نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ لوگوں تک قابل اعتبار معلومات پہنچے اور اس کے لیے مستند ذرائع سے مدد لی جائے گی۔فیس بک سے قبل گوگل، ٹوئٹر اور مائیکروسافٹ نے بھی رواں ہفتے کے دوران کورونا وائرس کے بارے میں افواہوں کی روک تھام کا عزم ظاہر کیا تھا۔