کورونا کا پھیلا ئو، شہری اپنے پیاروں کی ضمانتیں کرانے پہنچ گئے

March 21, 2020 11:25 am0 commentsViews: 12

ماتحت عدالتوں نے مختلف مقدمات میں ملزمان کو ضمانتوں پر رہا کرنے کا حکم دیدیا
سٹی کورٹ میں ضمانتی مچلکوں کے حصول کیلئے شہریوں کی بینک کی باہر قطاریں لگ گئیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورونا وائرس کے پھیلا ئوکا معاملہ، شہری جیلوں میں قید اپنے پیاروں کی ضمانتیں کرانے پہنچ گئے۔ سٹی کورٹ میں ضمانتوں کیلئے رش لگ گیا۔ ماتحت عدالتوں نے مقدمات میں مختلف ملزمان کو ضمانتوں پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ وکلا کے مطابق فوجداری نوعیت کے مقدمات کے انڈر ٹرائل ملزمان کو ضمانت پر رہا کیا جارہا ہے۔ سٹی کورٹ میں ضمانتی مچلکوں کے حصول کیلئے شہریوں کی بینک کی باہر قطاریں لگ گئیں۔ وکلاء کے مطابق جرائم کی نوعیت کے اعتبار سے زر ضمانت منظور کیا جارہا ہے۔