پولیس اہلکاروں کی ہیڈ کوارٹرز سے تھانوں میں تعیناتیاں

March 21, 2020 11:30 am0 commentsViews: 7

احتیاطی تدابیر کے پیش نظر وائرس سے بچائو کے حوالے سے آگاہی مہم کیلئے اضافی نفری بھیجی گئی ہے
کراچی (کرائم رپورٹر)کوروناوائرس کے پیش نظرپولیس اہلکاروں کی تعیناتیاں شروع،حسن اسکوائرپولیس ہیڈکواٹرسے 125اہلکاروں پر مشتمل نفری کوویسٹ اورسینٹرل میں ٹرانسفر کر دیا گیا، جبکہ 125اہلکاروں کی اضافی نفری اورنگی ٹائون کے مختلف تھانوں میں بھیجوادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حسن اسکوائرہیڈکواٹرمیں پولیس اہلکاروں کے ہجوم کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعدپولیس کے اعلی افسران نے سختی سے نوٹس لے لیا125/125اہلکاروں کوا لگ الگ ڈسٹرکٹ ویسٹ اورسینٹرل میں ٹرانسفر کردیاگیا،جبکہ 125اہلکاروں کی اضافی نفری کو اورنگی ٹائون میں ٹرانسفرکیاگیااورنگی ٹائون کوایشیاء کی سب سے بڑی کچی آبادی سمجھاجاتاہے جس پراحتیاطی تدابیرکے پیش نظراورنگی ٹائون میں کوروناوائرس سے بچائوکے حوالے سے آگاہی مہم کیلئے اضافی نفری کوبھیجاگیاہے ۔