کوروناوائرس ،30سے زائد گرفتار ملزمان ضمانت پررہا

March 21, 2020 11:43 am0 commentsViews: 6

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کروناوائرس کے حوالے سے قانون پر عمل نہ کرنے والے 30 سے زائد ملزمان ضمانت پر رہا، جمعے کو سٹی کورٹس کی مختلف عدالتوں میں کورونا وائرس کے حوالے سے قانون پر عمل درآمد نہ کرنیوالے30 سے زائد افراد کو مختلف تھانوں کی پولیس نے گرفتار کر کے پیش کیا، بوٹ بیسن پولیس نے 10 سے زائد ملزمان کو سی ویو پر تفریح پر پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا فاضل عدالتوں نے ملزمان کو سخت وارننگ دیتے ہوئے پانچ ہزار روپے کے ذاتی مچلکے کی ضمانتوں پر رہا کرنے کا حکم دیا۔