15اپریل سے ملک میں چیزیں ٹھیک ہونا شروع ہوں گی، سامعہ امجدکی پیشگوئی

March 21, 2020 11:48 am0 commentsViews: 53

22مارچ اور 31مارچ کو پھر کچھ ایسے ہی ستارے اکٹھے ہونے جارہے ہیں
دنیا میں 13مئی سے چیزیں ٹھیک ہونا شروع ہوں گی، نجی ٹی وی سے گفتگو
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹرالوجسٹ سامعہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے حوالے سے15 اپریل سے حالات ٹھیک ہوں گے، دنیا میں 13 مئی سے چیزیں ٹھیک ہونا شروع ہوں گی، پاکستان میں16 مارچ سے 15 اپریل تک سفر کٹھن رہے گا، 22 مارچ اور 31 مارچ کو پھر کچھ ایسے ہی ستارے اکٹھے ہونے جارہے ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرا م میں بتایا کہ غیب کا علم اللہ کے پاس ہے، الہام پیغمبروں کی صفات ہے، ہم صرف علم کی بنیاد پر کچھ کہہ سکتے ہیں، یہاں جب بھی کوئی شخص موسم کی پیشگوئی لے کر نکلتا ہے لیکن طوفان کو کوئی نہیں روک سکتا۔ ہم پہلے ہی دہشتگردی کا شکار رہے ہیں، ہم نے قرنطینہ کا درد بھگتا ہوا ہے، کشمیریوں نے بھی یہ درد بھگتا ہوا ہے، دنیا تو اب بھگت رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے رواں سال 2020 کے شروع میں کہا تھا کہ اس سال استغفراللہ ،اللہ اکبر کو ملا کر پڑھیں۔ کیونکہ یہ ناگہانی آفات کا سال ہے، یہ سال بہت سارے سرپرائز دے گا۔ میرے ساتھ بیٹھے لوگ کہتے تھے کہ ہم تو ایک روشن پاکستان میں داخل ہورہے ہیں، تب بھی میں کہتی تھی یہ بات سچ ہو، اور میری پیشگوئی غلط ثابت ہو۔ اللہ نے سارا علم کسی کو نہیں دیا۔ مجھے اپنے علم کی بنیاد پر لگ رہا تھا کہ نائن الیون جیسے حالات پیدا ہوں گے۔ جنگ کی حالت پیدا ہورہی ہے، پاکستان میں رواں سال کے پہلے 6 مہینوں میں ایمرجنسی کے حالات نظر آرہے ہیں، رواں سال بھی سال 2000 کا نقشہ بنا ہوا ہے۔ جب نائن الیون ہوا، اور دنیا جنگ میں چلی گئی۔ ٹرمپ نے بھی یہی کہا کہ ہم کورونا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے پاس حمد بیان کرنے والے تو فرشتے موجود ہیں، لیکن ہمیں بھی اللہ کی حمد بیان کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پوراسال سرپرائزز والا سال ہے، لیکن علم کہتا ہے کہ 20 مارچ سے آسٹرالوجی کا سال شروع ہوگیا ہے۔ اس دن دعاؤں کا دن ہے۔ 22 مارچ اور 31 مارچ کو پھر کچھ ایسے ہی ستارے اکٹھے ہونے جارہے ہیں، پاکستان میں15 اپریل سے چیزیں نارمل ہونا شروع ہوں گی، جبکہ دنیا میں 13 مئی سے حالات ٹھیک ہوں گے۔