فنکاروں نے بھی عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کردی

March 24, 2020 1:38 pm0 commentsViews: 16

آمنہ شیخ ٗ عدنان صدیقی ٗ عائشہ عمر ٗ شفیع ٗ شرمین عبید ودیگر کے پیغامات
ہم صرف اپنا نہیں دوسروں کا بھی سوچیں اور ذمہ دار قوم ہونے کا ثبوت دیں ٗ فنکار
کراچی (نیٹ نیوز) سندھ حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کے باعث 15 روز کے لاک ڈائون کا اعلان کر دیا، جس کے بعد شوبز ستارے حکومت کی اس ہدایت پر عملدرآمد کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کے لیے بھی پیغامات جاری کر رہے ہیں۔ جہاں شہزاد رائے نے اس اعلان سے قبل ہی لاک ڈائون کی حمایت میں ایک بیان جاری کر دیا تھا وہیں اب دیگر ستارے بھی عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کر رہے ہیں۔ اداکارہ آمنہ شیخ نے اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر ایک وڈیو شیئر کی جس میں وہ اور پاکستان کی کئی نامور شخصیات عوام کو کورونا سے خود کی حفاظت کرنے اور گھروں میں کا پیغام دیتی نظر آئیں۔ ماہرہ خان، حسن شہریار یاسین، احسن خان، عائشہ عمر، عدنان صدیقی، میشا شفیع، سرمد کھوسٹ اور شرمین عبید نے عوام کو کورونا کے حوالے سے بتایا جبکہ Social Distancing یعنی ’’سماجی فاصلے‘‘ کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس وقت بس اپنا نہیں بلکہ ہم سب کا سوچیں گے اور ایک ذمہ دار قوم کا ثبوت دیں گے۔