کھانے کی ہوم ڈیلیوری پر پابندی 10 لیٹر تک پیٹرول ڈلوانے کی اجازت

March 24, 2020 1:44 pm0 commentsViews: 1

کریانہ اسٹورز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی، دکاندارحکومتی لسٹ کے مطابق اشیاء خوردو نوش فروخت کریں
تمام ریسٹورنٹس کے کچن بھی بند رہیں گے، گھر کے صرف ایک فرد کو سودا سلف خریدنے کی اجازت ہوگی،کمشنر کراچی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی نے کھانے کی ہوم ڈیلیوری اور پارسل پر بھی پابندی عائد کردی جب کہ کسی گاڑی میں 10 لیٹر سے زائد پیٹرول ڈلوانے کی اجازت نہیں ہوگی۔کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ کریانہ اسٹورز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی، دکاندار سندھ حکومت کی مقررہ پرائس لسٹ کے مطابق اشیاخوردو نوش فروخت کریں۔کمشنر کراچی کے مطابق کھانے کی ہوم ڈیلیوری اورپارسل پربھی پابندی عائد کردی گئی جب کہ تمام ریسٹورنٹس کے کچن بھی بند رہیں گے، گھر کے صرف ایک فرد کو سودا سلف خریدنے کی اجازت ہوگی۔کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے کہا کہ بسیں، آن لائن ٹیکسی سروسز، بس سروس اور رکشے وغیرہ کو شاہراہوں پر گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی،فارم ہاؤسز اور گھروں میں تقریبات پر پابندی ہوگی جب کہ پیٹرول پمپس پر کسی گاڑی میں 10 لیٹر سے زیادہ پیٹرول نہیں ڈالا جائے گا۔دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق اشیائے خورونوش کی خریداری کے لیے شناختی کارڈ رکھنا لازمی ہوگا اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گیم جب کہ لازمی سروسز والے افراد کو پابندیوں میں نرمی ہوگی۔