کراچی کے شہری لاک ڈاؤن پر سنجیدہ نظر نہیں آرہے‘ڈی آئی جی آپریشنز

March 24, 2020 1:47 pm0 commentsViews: 4

عوام سٹرکوں پر نظرآرہے، ہم نے آگاہی مہم بھی جاری رکھی ہوئی ، لاک ڈاؤن خلاف ورزی پر کارروائی بھی کی جارہی ہے
کراچی میں شہری ماسک کے بغیر بھی باہرگھومتے دکھائی دیے ہیں، انہیں احتیاط کرنی چاہیے،ڈی آئی جی آپریشنز مقصود میمن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز مقصود میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں لاک ڈاؤن کے پہلے دن شہری سنجیدہ نظر نہیں آرہے۔ڈی آئی جی آپریشنز مقصود میمن کا کہنا ہے کہ عوام سٹرکوں پر نظرآرہے ہیں ہم نے آگاہی مہم بھی جاری رکھی ہے ،جب کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی کی جارہی ہے۔مقصود میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں شہری ماسک کے بغیر بھی باہرگھومتے دکھائی دیے ہیں، انہیں احتیاط کرنی چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سبزی، ڈیری، مرغی کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز کو بند نہیں کروارہے، جب کہ کسی بھی علاقے میں واٹر ٹینکر سروس کو معطل نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی واٹر ہائیڈرنٹ بند کروایا گیا ہے۔