تبلیغی جماعت کے 6 افراد میں کورونا کی تصدیق

March 24, 2020 2:16 pm0 commentsViews: 1

دو روز قبل علاقے میں ایک کرغز شہری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی،ذرائع
کورونا کیسز کے بعدکوٹ ہتھیال اور گرد و نواح میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں تبلیغی جماعت کے 6 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی، کوٹ ہتھیال اور گرد و نواح میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کوٹ ہتھیال میں چیک پوسٹیں بنالی ہیں، ایس پی سٹی کے مطابق کورونا کے مشتبہ مریضوں کو کوٹ ہتھیال سیاسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے اعلانات کے ذریعے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی جارہی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیمیں علاقے میں شہریوں کی اسکریننگ کریں گی۔اس قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ دو روز قبل علاقے میں ایک کرغز شہری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔